آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ کو معطل کر دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے کرکٹ کو جمہوری انداز چلانے جانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا، یہ فیصلہ لندن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ زمبابوے کرکٹ نے آرٹیکل 2.4 سی اور ڈی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر کرکٹ بورڈ کو معطل کردیا

خبررساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے زمبابوے کرکٹ کو تین ماہ میں جمہوری انداز میں بحالی کا کہہ دیا گیا ہے۔ اس دوران زمبابوے ٹیم آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائے گی۔

دوسری طرف زمبابوے کرکٹ معطل ہونے کے بعد معاشی مسائل میں گری افریقی ٹیم کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کو دی جانے والی فنڈنگ بھی بند کر دی ہے۔

اس سے قبل زمبابوے حکومت نے حکم عدولی پر زمبابوے کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے قائم مقام ایم ڈی گیومورمکونی کو بھی عہدے سے الگ کر دیا گیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ میں مالی بدعنوانیوں کی انکوائری کرنے والے حکومتی ادارے سپورٹس اینڈ ری کریشن کمیشن نے انتخابات سے روک دیا تھا تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ کے معاملات دیکھنے والے حکام نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابی عمل مکمل کیا۔

نومنتخب صدر نےموقف اختیار کیا تھا کہ زمبابوے بورڈ آئی سی سی کا ممبر ہے اوراسکے معاملات میں حکومت مداخلت کرنے کی مجاز نہیں، جس پرحکومت نے ایکشن لیتے ہوئے بورڈ کی سرگرمیاں کو معطل اورآفیشلز کو فارغ کرکے ایک سات رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.