کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، بھارت کیخلاف مظاہروں کا اعلان

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، بھارت کیخلاف مظاہروں کا اعلان دنیا بھر میں کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں، پوری دنیا میں مقیم کشمیری ریلیاں نکال رہے ہیں اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے بھارت کیخلاف مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

انیس جولائی 1947 کو کشمیریوں نے نظریاتی طور پر پاکستان سے رشتہ جوڑ کر الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ جذبہ آزادی سے سرشار کشمیریوں کا آج بھی یہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

کشمیری ہر احتجاج میں پاکستانی پرچم لہرا کردُنیا کو ثبوت پیش کرتے ہیں کہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا، آج بھی ہے۔ یاد رہے کہ 19 جولائی1947 کو سری نگر میں کشمیری رہنما سردار ابراہیم کے گھر جمع ہونے والے 60 کشمیری رہنماؤں نے متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.