نیب کو مریم نواز کی سزا کو پہلے چیلنج کرنا چاہیے تھا، فردوس عاشق اعوان

نیب کو مریم نواز کی سزا کو پہلے چیلنج کرنا چاہیے تھا، فردوس عاشق اعواناسلام آباد: (19 جولائی 2019) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب کو مریم نواز کی سزا کو پہلے چیلنج کرنا چاہیے تھا۔ چینلز بند کرنے کے معاملے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ مریم نواز کی کوریج پر کوئی پابندی نہیں، مریم نواز کا بیانیہ پنکچر ہو چکا ہے۔

اب تک نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود فریحہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کا بیانیہ مناقفت پر مبنی ہے جو اب پنکچر ہو چکا ہے۔ این آراو پر مریم نواز کے قول وفعل میں تضاد ہے۔ مسلم لیگ (ن) اب انتشار کا شکار ہے۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کمرشل پرواز سے امریکہ جا رہے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.