ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشی

ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، شاہ محمود قریشیواشنگٹن: (19 جولائی 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان دو نشستیں ہوں گی۔ جبکہ دورہ امریکہ کے دوران عسکری قیادت بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے سی پیک میں سرمایہ کاری پر کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ بہت سے ممالک کی خواہش تھی کہ پاکستان کو تنہا کیا جائے جس میں ہمارے حریف ممالک ناکام ہو گئے۔ ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے نکات پر کام کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروباری افراد، ورلڈ بینک حکام، امریکی ایوان نمائنندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔ پاکستانی وزیراعظم پہلی بار کمرشل فلائٹ پر امریکا آئیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کچھ عرصے سے اچھے نہیں۔ دو طرفہ تعلقات کو پسِ پشت پر ڈال دیا گیا جبکہ افغانستان کے تنازع کو اہمیت دی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.