امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان 2 نشستیں ہوں گی:شاہ محمود قریشی

واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان 2 نشستیں ہوں گی۔ واشنگٹن  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں، وزیراعظم عمران خان کمرشل فلائٹ سے امریکا جائیں گے،وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر خود وزیراعظم کا استقبال کریں گے،وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ ہو گا،امریکی صدر اور وزیراعظم کے درمیان 2 نشستیں ہوں گی،پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہو گی،دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف بھی وزیراعظم کےساتھ ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ورلڈبینک کے وفد سے ملاقات ہو گی جبکہ کاروباری افراد اور آئی ایم ایف نمائندگان سے بھی ملاقات طے ہے،اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغان حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات کشیدہ تھے، ماضی میں امریکا کے ساتھ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.