روس کا کرکٹ کو باضابطہ کھیل ماننے سے انکار

اسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کرکٹ کو باضابطہ کھیل ماننے سے انکار کر دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے، حکومت فٹبال کے بعد دنیا کے مقبول ترین دوسرے کھیل کرکٹ کو مالی سپورٹ نہیں کرے گی۔

روسی وزارت کھیل کے مطابق حکام نے نئی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب انگلینڈ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا ہے۔

روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا جو روسی حکومت کے مطابق بطور کھیل کوالیفائی نہیں کرتا حالانکہ روس میں کرکٹ 1870 ءسے کھیلی جا رہی ہے اور 2017 ءمیں آئی سی سی نے اسے ایسوسی ایٹ رکنیت بھی دے دی تھی۔

یاد رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی کپ ٹورنامنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

Harry Horton

✔@harry_hortonThe Ministry of Sports of the Russian Federation has refused to recognise Cricket as a sport.https://www.minsport.gov.ru/upload/iblock/890/890de808d72cb220cf7174d2374d3f38.pdf …

812:45 PM – Jul 18, 2019Twitter Ads info and privacySee Harry Horton’s other Tweets

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.