شریف خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد

اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔

نیب نے شریف خاندان کے مختلف بینکوں میں موجود 150 اکاونٹس منجمد کر دئیے ہیں اور شہباز شریف، حمزہ شریف اور ان کے خاندان کے اکاونٹس میں موجود رقم مجمند کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے بینکوں کو مراسلے لکھے تھے جن میں شہبازشریف، نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مہرالنسا، رابعہ عمران، عمران علی اورعائشہ ہارون کے اکاؤنٹس فریز کرنے کا کہا گیا تھا، جس پر بینکوں نے شہباز شریف، حمزہ شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں موجود رقم منجمد کردی ہے اوراکاؤنٹس کو فریز کر کے تفصیلات نیب کو فرا ہم کر دی ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.