آزاد کشمیر بھر میں یوم الحاق پاکستان ملی جوش و جذبے اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ریاست کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک کشمیری اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے

آزاد کشمیر بھر میں یوم الحاق پاکستان ملی جوش و جذبے اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ریاست کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک کشمیری اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔ یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں تمام ضلعی و تحصیلی صدر مقامات سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔

راولاکوٹ میں نکالی گئی ریلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں راہنماؤں عوام، تاجروں، شہریوں، طلبہ اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء ریلی بھارت مخالف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے بعد ازاں بڑا جلسہ عام منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ انیس جولائی کا دن کشمیریوں کے لئے تاریخ ساز دن ہے، اکہتر برس قبل ہمارے ہمارے آباؤ اجداد نے قیام پاکستان سے قبل قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے جن لازوال رشتوں کی بنیاد رکھی اور اپنے مستقبل کا تعین کیا اس پر ہم قائم و دائم ہیں۔ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ کشمیریوں کو اپنا حق خودارادیت ملکر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جزبہ حریت کو سرد نہیں کر سکا۔ کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل میں کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دیا اور کشمیری ریاست بھر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ملکی سلامتی بقاء، استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.