ابوظہبی دنیا کا سب سے محفوظ شہر، جنوبی افریقی شہر جرائم میں آگے

ویب ڈیسک — 

متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابو ظہبی دنیا کا سب سے محفوظ شہر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے دو شہروں میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ دنیا کے 328 محفوظ شہروں میں جنوبی ایشیا کا کوئی شہر شامل نہیں۔

متعدد عالمی ڈیٹا بیس سے وابستہ ذرائع رکھنے والی سروے کمپنی ’نمبیکو‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جون 2019 تک دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں ابوظہبی کے 89 اعشاریہ 3 پوائنٹس ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔

انگریزی روزنامے گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے بعد دیگر پانچ محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں دوحا (قطر)، کیوبک (کینیڈا) تائی پے ( تائیوان) میونخ (جرمنی) شامل ہیں جبکہ سرفہرست 10 محفوظ ممالک کی فہرست میں دبئی کا نام بھی چھٹے نمبر پر درج ہے۔

دبئی کے 83 اعشاریہ 3 پوائنٹس ہیں۔ اس کے بعد زیورچ (سوئٹزرلینڈ) اور برلن (جرمنی) کا نمبر ہے۔ ہانگ کانگ نویں اور ترکی کا شہر اسکیشر 10 ویں نمبر پر ہے۔

ان شہروں کو امن وامان ، کھانے پینے اور رہائشی اخراجات ، مختلف اشیا کی قیمتوں ، صحت ، جرائم کی شرح اور شہریوں کے تحفظ کے معیار کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے دنیا کے 328 شہروں کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کی درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس فہرست میں جو دیگر خلیجی شہروں کے نام شامل کئے گئے ہیں ان میں مسقط 28 ویں نمبر پر ، بحرین کا دارالحکومت منامہ32 ویں ، سعودی شہر ریاض اور جدہ بالترتیب 64 اور 103 نمبر پر براجمان ہیں۔

اسی فہرست میں دنیا کے جو دیگر ممالک شامل ہیںوہ وینزویلا کا شہر کراکس، جنوبی افریقہ کا شہر پیٹرمیریٹس برگ ، پاپوا نیو گائناکا پورٹ مورس بے اور ہنڈروس کا شہر سان پیڈرو

ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے شہر پری ٹوریہ اور ڈربن کو ایسے ممالک کی فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں جرائم کی شرح زیادہ ہے۔

محفوظ ترین شہروں کی فہرست مختلف سرویز اور بڑی تعداد میں عوامی آرا کی جانچ پڑتال کے بعد ترتیب دی گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.