مصنوعی ذہانت کی کامیابی سے 16 کروڑ خواتین بیروزگار ہوجائیں گی؟

ویب ڈیسک — 

مصنوعی ذہانت اور خود کار مشینوں کی کامیابی اور زندگی کے بہت سے شعبوں میں ان کی آمد ترقی کی ضمانت سمجھی جارہی ہے لیکن اسی ٹیکنالوجی کے سبب دنیا کی 16کروڑ خواتین اگلے دس سالوں میں بے روزگار ہوسکتی ہیں۔

یہ انکشاف میک کنسے گلوبل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کئے گئے ایک مطالعے میں کیا گیا ہے ۔ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں خواتین کوحالات کے مطابق خود کو ڈھالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ادھر نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے گیلپ پول کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو بیروزگارہوجانے پرزیادہ تشویش ہے۔ پول کے مطابق بیشتر کمپنیاں ناصرف آسامیوں کم سے کم تراور لاگت پر اخرات کو محدودسے محدود تر کرتی جارہی ہیں۔

سروے میں امریکی، کینیڈین اور برطانوی مرد و خواتین کی رائے اور خیالات کو شامل کیا گیا۔ زیادہ تر افراد نے اگلے 10 سالوں میں بیرون ملک قیام یا امیگریشن کے مسائل بڑھنے، تجارت اور ملازمتوں کو آو¿ٹ سورس کئے جانے سے پیدا ہونے والی مشکلات پر فکر مندی کا اظہار کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.