”فیس ایپ “ سے متعلق سیکورٹی خدشات سامنے آگئے

ماسکو : حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی ”فیس ایپ “ سے متعلق بڑا سیکورٹی خطرہ سامنے آگیا۔ ایپ کے ذریعے تقریباً پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی ہے ۔  روسی انجینئرز کی تیارکردہ نئی "فیس ایپ " نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا ہوا ہے ۔ اس ایپ کے ذرایعے کے صارف کی تصویر سے اس کے چہرے کوجوان اوربوڑھا کیا جاسکتا ہے ۔اس ایپ کوجہاں صارفین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں صارف ڈیٹا کی سیکورٹی پر بھی کئی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔امریکی بزنس جریدے کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کے زریعے کمپنی تقریباً پندرہ کروڑ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکی ہے ۔ فیس ایپ انسٹال کرنے پر صارف کمپنی کی تمام شرائط منظور کرتا ہے اور کمپنی کویہ حق حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ صارف کی تمام تصاویراور ذاتی معلومات استعما ل کرسکتی ہے ۔ا س کے علاوہ اس ایپ کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر نام کے ساتھ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے رہے ہیں ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.