لیجنڈری اداکار ندیم بیگ 78 برس کے ہو گئے

لیجنڈری اداکار ندیم بیگ 78 برس کے ہو گئے

ویب ڈیسک:(19 جولائی 2019) پاکستانی اداکار، گلوکار اور پروڈیوسر ندیم بیگ آج اپنی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ندیم کا اصل نام تو مرزا نذیر بیگ مغل تھا لیکن شہرت پائی ندیم بیگ سے پائی ۔پاکستانی فلموں کے لیجنڈری اداکار اور پروڈیوسر انیس جولائی 1941 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیدا ہوئے۔

دنیا بھر میں آواز کا جادو جگانےکا خواب لے کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ندیم گلوکار تو نہ بن سکے لیکن ہیرو ضرور بن گئے۔1967 میں فلم چکوری سے کیریئر کا آغاز کیا،جس میں شبانہ ان کی ہیروئن بنیں اور دونوں کی جوڑی نے دھوم مچادی۔

اس فلم کے بعد اداکار ندیم کامیابی کے سفر پر چل پڑے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، ان کی دو مزید فلمیں چھوٹے صاحب اور سنگدل بھی سوپر ڈوپر ہٹ ہوئیں جس کے بعد تو جیسے ان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہونے لگا۔

ندیم کی جوڑی بابرا شریف سمیت کئی ادکاراؤں کے ساتھ بنی، ان کے کیرئیر میں اناڑی، پہچان، لاجواب اور قربانی، دہلیز، سہرے کے پھول، ،دامن اور چنگاری، ،سکندر، جب جب پھول کھلے، زندگی، بھول ان کی سمیت دو سو سے زیادہ فلمیں شامل ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ ندیم نے کئی گیت بھی گائے ہیں جبکہ فلمی دنیا کے لیے لاوازل خدمات پر انہیں ستارہ امتیاز اور حلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.