اسپیکر قومی اسمبلی کی فاٹا میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد

اسپیکر قومی اسمبلی کی فاٹا میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر سیکیورٹی اداروں کو مبارکباداسلام آباد: (21 جولائی 2019) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے فاٹا میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پر فاٹا کے عوام اور سیکیورٹی اداروں کو مبارکباد دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فاٹا میں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ کیلئے پرامن انتخابات کے انعقاد کو جمہوریت کی فتح قرار دے دیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ فاٹا میں پر امن انتخابات کا انعقاد قبائلی عوام کی جمہوریت اور امن پسندی سے گہری وابستگی کا عکاس ہے۔ فاٹا اور قبائلی علاقے کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ قبائلی علاقوں کو دہشگردی سے پاک کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فاٹا کی عوام کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق فاٹا کی تعمیر و ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

جبکہ قاسم خان سوری نے کہا کہ اب فاٹا کے عوامی نمائندے اپنے عوام کے حقوق کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر سکیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.