فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وینٹری ڈاکٹر جاں بحق اور

فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے وینٹری ڈاکٹر جاں بحق اورفیصل آباد: (21 جولائی 2019) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ویٹنری ڈاکٹر جاں بحق جبکہ بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکوواردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

تاندلیانوالہ کےعلاقے تھانہ کُر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ویٹنری ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹاشدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاشق کے گھر میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کردی جس پر ڈاکٹر عاشق اور بیٹے نے مزاحمت کی ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر عاشق موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ ڈاکوبازار میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع کے باوجود پولیس 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچی ریسکیو نے زخمی کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.