عمران خان کی واشنگٹن میں باضابطہ مصروفیات شروع

واشنگٹن — 

پاکستان کے وزیر اعطم عمران خان کے تین روزہ دورہ امریکہ کی باضابطہ مصروفیات کا آغاز آج اتوار سے ہو گیا ہے۔

آج صبح پاکستان کے سابق سفیر منیر اکرم اور پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کار شاہل خان نے پاکستانی سفارتخانے میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

اس کے بعد عمران خان بین الاقوامی مالیاتی ایجنسی (آئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ اس وفد کی قیادت آئی ایم ایف کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ لپٹن کریں گے۔ خیال ہے کہ اس ملاقات میں حالیہ طور پر پاکستان کیلئے طے ہونے والے آئی ایم ایف کے 6 ارب 20 ڈالر کے مالیاتی پیکج کے حوالے سے دونوں فریقین کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

بعد اذاں پاکستانی وزیر اعظم ورلڈ بینک کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دونوں ملاقاتیں پروگرم کے مطابق پاکستانی سفاتخانے میں ہوں گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی آج ایک اور اہم مصروفیت امریکہ میں موجود پاکستانیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرنا ہے۔ یہ تقریب واشنگٹن ڈی سی کے مشہور کیپٹل ون ایریا میں ہو گی۔ اس ایرینا میں 20,000 لوگوں کی گنجائش ہے اور منتظمین کا کہنا ہے کہ 19,000 پاکستانی امریکیوں نے پہلے ہی شرکت کیلئے رجسٹریشن کرا لی ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لوگوں کی آمد کا سلسلہ لگ بھگ 12 بجے شروع ہو جائے گا اور پھر ایرینا کے گیٹ 2 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ خیال ہے کہ عمران خان اس اجتماع سے سہ پہر چار بجے خطاب کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.