یورو ٹی ٹوئنٹی سلم 30 اگست سے شروع ہوگا

یورو ٹی ٹوئنٹی سلم 30 اگست سے شروع ہوگالندن: (20 جولائی 2019) پہلے یورو ٹی ٹوئنٹی سلم کا آغاز تیس اگست سے ہو گا۔ چھ ٹیمیں آئرلینڈ، ہالینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ جس میں ورلڈ کپ ونر کپتان اوئن مورگن، مارٹن گپٹل اور شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے نو پلیئرز یورو سلم میں حصہ لیں گے۔

پہلی یورو سلم ٹی ٹوئنٹی لیگ تیس اگست تک یورپ کے تین ممالک آئرلینڈ، ہالینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہو رہی ہے۔ یورو سلم کی چھ ٹیموں میں ورلڈ کپ ونر کپتان اوئن مورگن نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور پاکستان کے شاہد آفریدی شامل ہیں۔ میچز تینوں ممالک میں کھیلے جائیں گے۔ چھ ٹیمیں ایڈنبراروکس، بلفاسٹ ٹائٹنز، ایمسٹرڈم کنگز، گلاسگوجینٹس، ڈبلن چیفس اور روٹرڈیم رینوزہ ہیں۔

پاکستان کے رائزنگ اسٹار بابر اعظم اور محمدعامر ڈبلن ٹیم میں شامل ہیں۔ حسن علی اور احمد شہزاد کی خدمات ایمسٹرڈیم نے حاصل کی ہیں۔ نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور جارح مزاج اوپنر فخرزمان کو ڈرافٹنگ میں روٹر ڈیم نے چنا ہے۔ شاہد آفریدی اورمحمد نواز بلفاسٹ کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوجوان فاسٹ بولر عثمان شنواری گلاسگو کی ٹیم سے کھیلیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.