قبائلی اضلاع کے انتخابات میں حکمران جماعت اور آزاد امیدواروں کو برتری

پشاور — افغانستان سے ملحقہ خیبر پختونخواہ کے مختلف قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج کے مطابق سب سے زیادہ نشستوں پر آزاد اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

غیر سرکاری اور غیر ختمی نتائج کی تفصیل کچھ یوں ہے:

آزاد: 6 سیٹیں

پاکستان تحریک انصاف: 5 سیٹیں

جمیعت علمائے اسلام (ف): 3 سیٹیں

جماعت اسلامی: ایک سیٹ

عوامی نیشل پارٹی: ایک سیٹ

ماضی کے طرح ایک بار پھر قبائلی اضلاع کے انتخابات میں بعض امیدواروں نے انتخابی مہم پر کافی سرمایہ کاری کی ہے اور بھاری رقوم خرچ کرنے کی بدولت ان امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ عوامی نیشنل پارٹی کے باجوڑ سے ناکام امیدوار شیخ جہانزادہ کا کہنا ہے کہ صرف آزاد امیدوارں نے نہیں بلکہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے بھی کافی رقم خرچ کی ہے۔

باجوڑ کی طرح دیگر علاقوں میں بھاری رقم خرچ کرنے والے آزاد امیدوارں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

پشاور سے ملحقہ ضلع خیبر میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفاقی وزیر سمیت دیگر اہم رہنماؤں اور پارٹی کے نامزد امیدواروں کے بجائے تین بااثر آزاد امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔ اسی طرح ضلع مہمند اور اورکزئی میں بھی حکمران جماعت کے نامزد کردہ امیدواروں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.