آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ، چیمپئن انگلینڈ کی فتح پر داغ

 

پبلک نیوز: آئی سی سی ورلڈ کپ میں ناقص امپائرنگ نے چیمپئن انگلینڈ کی فتح کا مزہ کرکرا کردیا۔ سری لنکن امپائر دھرما سینا نے فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینے کو اپنی غلطی قرار دے دیا۔

 

آئی سی سی ایلیٹ پینل ایمپائر کمار دھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ دھرما سینا کے مطابق فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینا غلطی تھی لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی۔

 

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین سنسنی خیز فائنل آخری اوور میں دھرما سینا کے اوور تھرو پر ملنے والے 6 رنز کی بدولت برابر ہوا جو سپر اوور میں زیادہ باونڈرز کی بنیاد پر انگلینڈ کے نام ہوا۔

 

آسٹریلیوی امپائر سائمن ٹافل نے پہلے ہی دن دھرما سینا کے فیصلے کو غلط قرار دیا لیکن اب پچھتائے کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.