بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، چیئرمین نیب

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے، چیئرمین نیباسلام آباد: (21 جولائی 2019) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ نیب مکمل شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیب نے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کیلئے اپنی کوششوں کو دُگنا کر دیا ہے۔ نیب نے قانون پر عملدرآمد کی پالیسی کے تحت بلاتفریق احتساب عدالتوں میں 600 بدعنوانی کے ریفرنسز دائر کیے۔ نیب کے ملک بھر کی مختلف احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 210 بدعنوانی کے ریفرنسز زیرسماعت ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 900 ارب روپے بنتی ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے مطابق نیب کی بدعنوانی کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کے باعث 59 فیصد لوگ نیب پراعتماد کرتے ہیں۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب راولپنڈی میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹس کے تجزیے کی سہولت موجود ہے۔ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائری، انوسٹی گیشن اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ دس ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب کو یقین ہے کہ معاشرے کے تمام شعبوں کی اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.