سعودی عرب نے ملک میں امریکی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خطے کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کے لیے ملک میں امریکی فوجی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خطے کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے اور ملک میں امریکی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب اور امریکا خطے کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنے طویل مدتی تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ امریکی فوج کی تعیناتی کا مقصد  خطے میں امن وامان ، سکیورٹی اور استحکام کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کو بڑھانا ہے۔ قبل ازیں  امریکی محکمہ دفاع نے اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ابھرتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں فوجی دستے تعینات کریں گے ۔سعودی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے کے دفاع اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ عمل کی سطح کو بڑھانا ہے۔ سعودی عرب اور امریکا خطے کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی انتہائی خواہش رکھتے ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.