سول ایویشن نے سامان پلاسٹک میں لپیٹنے کا فیصلہ واپس لے لیا

سول ایویشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے سامان کو پلاسٹک میں لازمی طور پر لپیٹنے کے پہلے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جاتا ہے۔ Getty Images

پاکستان میں ہوابازی کے نگران ادارے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک میں لازمی لپیٹنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

سول ایویشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے سامان کو پلاسٹک میں لازمی طور پر لپیٹنے کے پہلے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سول ایویشن کی جانب سے 17 جولائی کو جاری کیے گیے نوٹیفکیشن کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں صارفین نے اس فیصلے پر تنقید کی تھی۔

سامان کی پلاسٹک ریپنگ یا اسے پلاسٹک میں لپیٹنے کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 17 جولائی 2019 کو ایک مراسلہ جاری کیا جس میں لکھا تھا کہ 'مسافروں کے سامان میں قیمتی اشیا کے تحفظ کے لیے سامان کو پلاسٹک میں لپیٹنے کو لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔'

یہ بھی پڑھیے

’تجزیہ نگار بھی، ٹھیکے دار بھی‘

پلاسٹک کا بھوت!

ٹی وی چینل اور ریٹائرڈ فوجی

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر منطقی قرار دیا اور اس فیصلے کو واپس لینے کا کہا تھا۔

https://twitter.com/JahangirKTareen/status/1152943688353484800

جبکہ انسانی حقوق کی وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی سنیئر رہنما شریں مزاری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کے سامان کو پلاسٹک میں لپیٹنے سے متعلق نوٹیفکیشن غلط ہے جو کہ وفاقی حکومت سے منسوب کیا گیا ہے۔ کیونکہ وفاقی حکومت کا مطلب وفاقی کابینہ ہے اور یہ معاملہ کبھی کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1152866614762713088

جب کہ ماحولیات کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے اس فیصلے سے متعلق ٹوئٹر پر وضاحت دی تھی کہ انھوں نے اس نوٹیفکیشن سے متعلق سیکرٹری ہوابازی سے تفضیلات لی ہیں جس کے مطابق مسافروں کے سامان کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹنا 'روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ' کے تحت سعودی حکومت نے لازمی قرار دیا تھا جبکہ دیگر اداروں ایف آئی اے، اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کی جانب سے بھی سامان کی حفاظت کے پیش نظر اس کی سفارش کی تھی۔

https://twitter.com/zartajgulwazir/status/1152891484619911168

سول ایویشن کی جانب سے پہلے نوٹیفکیشن کو منسوخ کیے جانے پر وزیر مملکت ماحولیات زرتاج گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ

'میں سیکرٹری ایوی ایشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے میرے کہنے پر ہوائی سفر کے لیے دیے گیے لوڈنگ کے سامان پر پلاسٹک چڑھانے کے معاملے پر فوری ایکشن لے لیا ہے۔صرف حج کی فلائٹس پر یہ ضروری ہے کیونکہ سعودی حکومت کو یہ درکار تھا۔'

https://twitter.com/zartajgulwazir/status/1153018915800440832

یاد رہے کہ مسافروں کے سامان کو پلاسٹک شیٹ میں لپیٹنے کا ٹھیکہ فضائیہ کے سابق سینیئر اہلکار ایئر وائس مارشل شاہد لطیف کی کمپنی کو دیا گیا تھا۔

تاہم شاہد لطیف نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ یہ کمپنی ان کے چھوٹے بھائی نے بنائی تھی اور دستاویزات میں انھیں نگران ظاہر کیا تھا اور بھائی کے انتقال کے بعد اب یہ کمپنی وہ ہی چلا رہے ہیں۔ شاہد لطیف نے موقف اپنایا کہ ان کی کمپنی کو سول ایویشن نے پانچ سال کے لیے منتـخب کیا ہوا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.