اماراتی وزیرخارجہ کی بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے اتوار کو چین کے سرکاری دورےکے موقع پر بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب 'وانگ ژی' سے ملاقات کی۔

چینی وزیرخارجہ نے الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کی بیجنگ آمد کا خیرمقدم کیا اور اس دورے کو دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی فروغ کی کوششوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قراردیا۔

دونوں رہ نمائوں کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعاون کےفروغ، چینی اور اماراتی اقوام میں رابطے بڑھانے، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تعلیمی، سیاحتی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چینی اور اماراتی وزراء خارجہ کی ملاقات میں عالمی حالات بالخصوص مشرق وسطیٰ کی تازہ صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمہوریہ چین اور چینی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کومزید وسعت دینے کی یقین دہانی کرائی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.