افغانستان:طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں، 24 جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 24 جنگجو سمیت 17 فوجی بھی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 24 شدت پسند بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادھر افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں گائیڈیڈ میزائل حملے میں 24 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تاہم افغان وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے کو نیٹو کی قیادت والے اتحادی فوج نے یا پھر افغان فوج نے انجام دیا۔البتہ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے افغان فورسز کی جانب سے کیے گئے، جبکہ اس دوران شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، شدت پسندوں نے فوجی اہلکاروں پر بھی میزائل داغے۔

اس حملے کے بارے میں ابھی تک طالبان کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔ افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے کہ اس حملے کو نیٹو کی قیادت والے اتحادی فوج نے یا پھر افغان فوج نے انجام دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغان صوبے قندھار میں طالبان کی جانب سے دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.