ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ کو ایک اضافی رن دینے والے ایمپائر نے غلطی کا اعتراف کر لیا

کولمبو:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ کو ایک رن اضافی دینے والے ایمپائر کمار دھرماسینا نے غلطی کاعتراف کر لیا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت تھا ، لیکن یہ میچ اپنے انفرادیت کے باعث صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ۔ میچ کے بعد ہر طرف یہ ہنگامہ برپا تھا کہ ایمپائر نے ہدف کے تعاقب کے دوران انگلینڈ کو ایک رن اضافی دیاہے، تاہم اب ایمپائر  کمار دھرما سینا نے بھی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ری پلے دیکھتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ میں نے فیصلے میں غلطی کر دی مگر مجھے اس بات کا پچھتاوا نہیں ہے،کیونکہ گراؤنڈ میں ٹی وی ریپلے کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔میں نے چھے رنز دینے سے پہلے اپنے ساتھی ایمپائر ز اور میچ ریفری سے مشورہ کیا ۔ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کے بین سٹوکس دوسرا رن مکمل کرنے کیلئے وکٹ کی طرف بھاگ رہے تھے تو فیلڈر نے گیند  کیپر کی جانب پھینکی کی جو کہ بین  سٹوکس کے  بلے سے لگ کر باؤنڈری کے پار ہو گئی ۔ ایمپائر کی جانب سے انگلینڈ کو اوور تھرو کے چوکے اور بھاگ کر بنائے گئے دو رنز سمیت چھ سکور دیئے گئے ۔ جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ دوسرا رن مکمل نہیں ہوا تھا اور اس سے پہلے ہی گیند کھلاڑی کے بیٹ کو لگ گئی اس لیے پانچ رنز دیئے جانے چاہیے تھے لیکن ایک سکور فالتو دیا گیا۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.