معروف بھارتی کامیڈین منوج ناتھ اسٹیج پر گر کر انتقال کرگئے

بھارت نژاد معروف کامیڈین منوج ناتھ پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر انتقال کرگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق دبئی میں بھارتی نژاد کامیڈین اسٹیج پر پرفارمنس دے رہے تھے، جہاں انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گرنے کو شائقین منوج کی اداکاری سمجھتے رہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی نژاد کامیڈین منجو ناتھ نائیڈو دبئی میں مشہور کامیڈین تھے۔ 36 سالہ کامیڈین کی پرفارمنس دبئی سمیت پورے یو اے ای میں مشہور ہے۔ انتقال کے وقت بھی پورا آڈیٹوریم ان کی جاندار پرفارمنس دیکھنے کیلئے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق منوج ابوظہبی میں پیدا ہوئے، تاہم بعد ازاں وہ دبئی منتقل ہوگئے۔ منوج کے اچانک انتقال پر ساتھی اداکاروں نے بھی غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.