عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے آئندہ ماہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ 3 روز کے دوران خام تیل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے۔ آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات 5 روپے تک سستی ہوسکتی ہیں۔ قیمتوں کے حوالے سے حتمی سمری رواں ماہ کے آخر میں اوگرا وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا جس کی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.