سکھر کے لاپتہ 6 بچوں کی دریائے سندھ میں ڈوبنے کی تصدیق

سکھر کے لاپتہ 6 بچوں کی دریائے سندھ میں ڈوبنے کی تصدیقسکھر:(22 جولائی 2019)چار روز قبل سکھر میں کوئنس روڈ سے لاپتہ چھ بچوں کے دریائے سندھ میں ڈوبنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عینی شاہد زین علی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ جمعے کے روز ہم آٹھ بچے کرکٹ کھیلنے کے بعد دریا میں نہانے گئے،نہانے کے دوران دریا میں ایک بچے کی ٹانگ پھنسی جسے بچانے کیلئے سب آگے بڑھے۔

عینی شاہد زین علی کے مطابق چھ بچوں کو پانی اپنے ساتھ بہا کر لے گیا جبکہ ہم دو بچ گئے، اپنے دوستوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے میں نے جھاڑیاں اور ڈنڈے ان کی طرف پھینکے،مگر سب بےسود رہا۔

دوسری جانب آج صبح لاڑکانہ سے ملنے والی لاش کو اس کے والد نے شناخت کرلیا ہےِ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

گذشتہ روز سکھر میں کوئنس روڑ کے رہائشی لاپتہ چھ بچوں کے والدین نے انتظامیہ کی بے حسی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا تھا،ورثا نے الزام عائد کیا تھا کہ تیسرا روز ہے پولیس اور انتظامیہ معاملہ کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے،ہم اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو تلاش کر رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا ہے۔ایک محلے دار بچے کی نشاندہی پر دریائے سندھ کے کنارے زیرو پوائنٹ سے بچوں کے کپڑے اور جوتے ملے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے زیرو پوائنٹ کی طرف جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.