محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد

محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائدلاہور: (22 جولائی 2019) احتساب عدالت نے محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کردی۔

سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو محکمہ تعلیم میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے روبرو پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اور حارث قریشی نے بتایا کہ آصف ہاشمی نے اپنے دور اقتدار میں بطور چیئرمین متروکہ وقف کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں سات سو چون افراد کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا۔ ملزم کا یہ اقدام مالی بے ضابطگی کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے نیب تفتیشی افسر سے حتمی رپورٹ طلب کرلی۔

جبکہ عدالت کے باہر ابتک سے گفتگو کرتے ہوئے آصف ہاشمی نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس مقدمے میں بھی جلد بری ہوں گے۔

سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں۔ عدالتوں سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.