عمران خان کا امریکہ میں تاریخی خطاب ، ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد /واشنگٹن (این این آئی)وزیرِ اعظم عمران خان کا تین روزہ سرکاری دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب دْنیائے ٹویٹر کا نمبر ون ٹرینڈ بن چْکا ہے۔پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پرٹاپ ٹین میں سے 9 ٹرینڈز وزیرِاعظم عمران خان کے جلسے اور دورہ امریکا کے نام ہوگئے۔ ہیش ٹیگ پی ایم آئی کے جلسہ ان یو ایس اے پر اب تک ایک سو اکہتر ہزار ٹوئٹس کئے جاچکے ہیں۔ عمران خان کا واشنگٹن میں خطاب ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنانے میں جلسے کے شرکاء نے اہم کردار ادا کیا، ٹرینڈ کے تحت جلسے کے شرکاء کیجانب سے جلسہ گاہ کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.