وزیراعظم کی امریکا میں آج کی مصروفیات کا شیڈول

وزیراعظم عمران خان کی امریکا میں آج کی مصروفیات کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج وائٹ ہائوس میں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق 8بج کر 30منٹ پر وائٹ ہائوس پہنچیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملیں گے۔

عمران خان اپنے دورہ امریکا میں آج کاروباری شخصیات سے ملاقات کے ساتھ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے آج کے شیڈول میں مختلف امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات بھی شامل ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.