برطانیہ کا ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ

 

پبلک نیوز: ایران اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے لگی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے امریکا کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ قبضے میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی پرچم لہرانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ برطانیہ نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے قبضے میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر پرایران کا پرچم لہرانے کی ویڈیو جاری کر دی۔ برطانوی آئل ٹینکر ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر عباس پر لنگر انداز ہے۔ گزشتہ روز ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ٹینکر کے ساتھ یرغمال بنائے گئے 23 کریو ممبر بحفاظت ہیں۔

 

ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کو اس صورتحال پر مؤرد الزام ٹھہرایا ۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ جون بولٹن نے خلیج بحران میں برطانیہ کو دھکیل کر اس صدی کی جنگ شروع کی ہے۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق بحری جہاز پکڑنے کی پاداش میں برطانیہ نے ایران پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے اثاثے منجمد کرنے اور جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے اٹھائی جانے والی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے اپیل کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ تین روز قبل ایران نے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ''اسٹینا ایمپرو'' کا کنڑول سنبھالا تھا۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.