خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے بارے میں بیان

image
خصوصی ایلچی برائے افغانستان مفاہمتی عمل سفیر زلمے خلیل زاد نے یکم اور دو اگست کو اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتوں میں سفیر خلیل زاد نے افغان امن عمل میں ہونے والی مثبت پیشرفت اور آئندہ کے اقدامات کی نشاندہی کی۔ انہوں نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کے بار ے میں تبادلہ خیال کیا اور اُن مزید مثبت اقدامات کے بارے میں بھی بات کی جو پاکستان کرسکتا ہے۔

سفیر خلیل زاد نے افغانستان اور پاکستان میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے تذکرہ کیا کہ جامع امن کا قیام افغانستان اور پاکستان سے قابل اعتبار ضمانت کا متقاضی ہے کہ کسی بھی ملک کی سر زمین دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ افغان فریقین کے درمیان جامع امن معاہدہ میں سرِ فہرست یہ ضمانتیں وسیع تر علاقائی معاشی انضمام، روابط استوار کرنے اور ترقی میں مددگار ثابت ہوں گی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.