کراچی انٹر بورڈ: رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس اور آرٹس گروپس بشمول امپروومنٹ آف ڈویژن، بینیفٹ کیسز ،ایڈیشنل سبجیکٹ ،ری انرولمنٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ایسے امیدوار وں کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے

جنہوں نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی سے میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/REGISTRATION/1398/2019 کے مطابق ایسے تمام امیدوار اپنے رجسٹریشن فارم بروز پیر 19 اگست 2019ء سے بروز جمعہ 3 جنوری 2020ء تک UBL کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانے کے بعد واؤچر کے ساتھ بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن میں جمع کرواسکتے ہیں۔جو امیدوار مقررہ تاریخوں میں رجسٹریشن فارم جمع نہیں کرواسکیں وہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 6جنوری 2020ء سے 7فروری 2020ء تک جبکہ ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10فروری 2020ء سے 13مارچ 2020ء تک اپنے رجسٹریشن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ میٹرک کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ہوگی جبکہ کسی گورنمنٹ کالج کے پرنسپل یا سترہ یا زیادہ گریڈ کے گورنمنٹ افسر سے تصدیق بھی لازمی ہوگی۔ یاد رہے کہ انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت متعارف کروائی ہوئی ہے، طلباء رجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.