اکشے کمار کی فلم میں پانچ ہیرویئنز کیوں ہیں؟

ویب ڈیسک — 

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کافی عرصے سے ایسی فلموں کا انتخاب کرتے آرہے ہیں جس میں کوئی نہ کوئی سماجی پیغام ہوتا ہے. ان کی فلمیں مثال کے طور پر "ٹوائلٹ ایک پریم کتھا" اور "پیڈ مین" میں بنیادی نوعیت کے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

اپنی نئی فلم "مشن منگل" کی پروموشن تقریب میں اکشے کمار نے ایک اور سماجی رویے یعنی جنس کی بنیاد پر تفریق کو موضوع بنایا اور اس پر کھل کر بات کی۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ وہ صنفی امتیاز کے سخت مخالف ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ایسی فلموں میں کام نہ کریں جس میں صنفی امتیاز برتا گیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم "مشن منگل" پانچ ایسی خواتین سائنس دانوں کے گرد گھومتی ہے جو مریخ پر سیٹلائٹ بھیجنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

فلم میں ان سائنسدانوں کا کردار ودیا بالن، سوناکشی سنہا، تاپسی پنوں، کیرتی کلہاری اور نتھیا مینن نے ادا کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.