اوگراکا گیس کی قیمتوں میں 39 فیصد تک اضافے کا اعلان

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پٹرولیم اور توانائی کی تجویز پر گیس کی قیمت میں 39 فیصدتک اضافہ کردیا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل صارفین کے لیے یہ اضافہ 9 فیصد ہونے کا امکان ہے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے اس میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔اس فیصلے کے مطابق ہر صارف کو گیس استعمال کرنے یا نہ کرنے کے باوجود کم از کم چارجز ادا کرنے ہوں گے یعنی اگر کسی جگہ پر گیس کا کنکشن موجود ہو لیکن استعمال صفرہو تب بھی اسے یہ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق رہائشی صارفین کے لیے کم از کم گیس چارجز بغیر کسی تبدیلی کے 173 روپے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) رہیں گے جبکہ کم از کم چارجز کی مد میں کیا جانے والا اضافہ یکم جولائی 2019 سے نافذ العمل سمجھا جائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.