داسانی کا پانی اگلے سال سے ایلومینیئم بوتل میں دستیاب ہوگا

کوکا کولا نے اپنے منرل واٹر برانڈ داسانی کو آہستہ آہستہ پلاسٹک سے ایلومینیئم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کم ہونے میں مدد ملے گی۔ امریکی چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق کوکا کولا اس منصوبے کو 2020 میں عملی جامہ پہنانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے تحت داسانی پراڈکٹس کیلئے ایلومینیئم کی بوتلیں اور کین متعارف کرائی جائیں گی۔ کمپنی کے مطابق داسانی کا پانی پلاسٹک کی بوتلوں میں بھی دستیاب ہوگا مگر ان بوتلوں میں ایک کیمیائی عمل کے ذریعے پلاسٹک کا عنصر کم کیا جائے گا جبکہ ایسی بوتلیں بھی تیار کی جائیں جو 50 فیصد سے زائد ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے بنے گی۔ واضح رہے کہ کوکا کولا نے صرف 2017 میں 33 لاکھ ٹن پلاسٹک پروڈیوس کیا جبکہ دیگر کمپنیوں کا حساب الگ ہے جس پر دنیا بھر کے صارفین بڑی کمپنیوں کی پلاسٹک پیکنگ سے پیدا ہونے والی آلودگی پر خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ صارفین کے خدشات کے پیش نظر ان کمپنیوں نے بھی پلاسٹک پر انحصار کم کرنا شروع کردیا ہے۔ اگلے 11 سال میں کوکا کولا اپنے تمام پروڈکٹس کی 50 فیصد پیکنگ ری سائیکل ہونے والی اشیاء پر منتقل کرنا چاہتی ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.