وزیراعظم عمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی: (13 اگست 2019) وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ فریال تالپور کو اڈیالہ جیل بھیجنے والے یاد رکھیں علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں۔

وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا بارشوں اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔ دورے کے بعد کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کو رات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل بھیجنا ثابت کرتاہے وزیراعظم مخالفین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ وہ یاد رکھیں انکی بہن علیمہ خان پر بھی الزامات ہیں انکو بھی مچھ جیل بھیجا جاسکتاہے۔

ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ماضی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ مئیر کراچی ضلعی چیئر مین سمیت تمام اداروں نے کام کیا ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈز سے شکایت ہیں مگر انکی بھی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔

وزیربلدیات کا کہنا تھاکہ مئیر کے کراچی کو آفت زدہ قراردینے کے بیان پر انکے تحفظات بھی معلوم کئے جائیں گے کے الیکٹرک میں حکومت سندھ کی نماندگی بھی ہونے چاہیے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.