سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 350 روپے ہو گئی

کراچی:سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں،سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 350 روپے ہوگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں،سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 350 روپے ہوگئی۔جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 ہزار 888 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ کئی روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔جس کی ایک بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتیں بھی ہیں ۔گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں بھی 80 پیسے کا اضافہ ہوا تھا ۔چین امریکا تجارتی کشیدگی کی وجہ سے بھی امریکا میں سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ و ایشیا میں اضافہ ہوا ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.