ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے,یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے:گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا ہی کہ آج ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے۔کراچی میں اسٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باقر رضا نے کہا کہ ہمارے رہنماں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.