وزیر اعظم عمران خان کا خطاب: ’ہم مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے‘

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انڈیا اپنے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایکشن کر سکتا ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ’آپ ایکشن لیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔‘

انھوں نے کہا کہ انڈیا کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ’ایکشن‘ کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمان جنگ کی آرزو نہیں کرتا لیکن وہ موت سے نہیں ڈرتا۔

’نریندر مودی جو آپ کریں گے تو ہم مقابلے کے لیے آخر تک جائیں گے۔`

انھوں نے کہا کہ ’آر ایس ایس نے جرمنی کی نازی پارٹی سے سیکھا ہے کہ اگر تھوڑے لوگ منظم ہو جائیں تو پوری قوم پر غالب آ سکتے ہیں۔ بی جے پی نے انڈیا میں یہی کیا ہے۔‘

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان پورح طرح تیار ہے، فوج اور قوم ایک پیچ پر ہیں۔

عمران خان نے اقوامِ متحدہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے مسئلے کو لے کر دنیا کے ہر فورم پر جائے گا۔

'ہم عالمی عدالتِ انصاف میں جائیں گے۔ میں کشمیر کا سفیر بنوں گا۔'

اس خبر کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.