کرس گیل ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے

نئی دہلی:(13 اگست 2019)ورلڈکپ میں ناکامی اوربھارت کے خلاف دومیچز میں صرف پندرہ رنزبنانے کے باوجود کرس گیل ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین ون ڈے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں ناکامی اوربھارت کے خلاف دومیچز میں صرف پندرہ رنزبنانے کے باوجود کرس گیل ویسٹ انڈیز کے کامیاب ترین ون ڈے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

جارح مزاج بیٹسمین نے بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں گیارہ رنزبنائے،اورعظیم برائن لارا کادس ہزارتین سواڑتالیس رنز کاریکارڈ اپنے نام کیا،لارانے دوسوپچیانوے میچز میں انیس سنچریز اورباسٹھ نصف سنچریز کی مدد سے اکتالیس کی عمدہ اوسط سے یہ رنز اسکورکیے تھے۔ان کا بہترین اسکورایک سوانہتررنز ہے۔کرس گیل نے برائن لاراکے ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے کاریکارڈ بھی توڑا ہے دوسوستانوے ایک روزہ میچز میں کرس گیل نے دس ہزارتین سو ترپن رنزاڑتیس کی اوسط سے بنائے،جس میں پچیس سنچریز اورباون ففٹیز شامل ہیں۔ان کا بہترین اسکوردوسوپندرہ رنز ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.