مہوش حیات نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی: (11 اگست 2019) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ مہوش حیات کو بیرون ملک بہترین کارکردگی پر پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی پر ستارہ امتیاز کے بعد بیرون ملک پرائڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اداکارہ کو یہ ایوارڈ اوسلو کی چودہ اگست کمیٹی کی جانب سے دیا گیا ہے،

اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ پاکستان اور پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد کے طور پر دکھاتے ہیں، جبکہ فنکار تو امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ سینما ایک مخصوص سوچ کو بدلنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے۔

اس موقع پر اداکارہ نے مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.