پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

لاہور: (14 اگست 2019) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن کی محبت میں گرفتار نظر آئیں، قومی کھلاڑیوں نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور ملی نغمہ گنگنایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردی ویڈیو میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قائد بسمہ معروف نے دیگر کھلاڑیوں جن میں عالیہ ریاض و دیگر شامل ہیں قومی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے باری باری ملی نغمہ وطن کی مٹی گواہ رہنا کے چند بول گنگنائے۔

بسمہ معروف اور دیگر کھلاڑیوں نے قوم کو تہترویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ زندگی کے دوسرے شعبوں کی طرح خواتین کھلاڑیوں نے یوم آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.