گن کنٹرول کےلئے ’عام فہم‘ اقدام ضروری ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ”عام فہم“ حل کا سہارا لے کر پرتشدد واقعات میں بندوق کا استعمال روکا جا سکتا ہے، ایسے میں جب حالیہ دنوں کے دوران حملوں کے واقعات میں متعدد ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ طاقتور ’نیشنل رائفل ایسو سی ایشن‘ کے خیالات کو زیر غور لانا چاہیے، جو ایک عرصے سے گن کنٹرول کے خلاف رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو ضرورت اس بات کی ہے کہ معنیٰ خیز ’بیک گراونڈ چیک‘ پر عمل درآمد ہو، تاکہ ”بیمار ذہن کے لوگ بندوق نہ رکھ سکیں“۔وائٹ ہاوس میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”صاف صاف عرض کروں کہ ہمیں دانشمندانہ قسم کے ’بیک گراونڈ چیکس‘ کی ضرورت ہے۔ یہ این آر اے، ریپبلیکن یا ڈیموکریٹ کا سوال نہیں ہے“۔ واضح رہے کہ گذشتہ اختتام ہفتہ ٹیکساس کے شہر ال پاسو اور اوہائیو کے شہر ڈیٹن میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوئے جس سے اسلحہ رکھنے کی پالیسی پر قومی بحث کا پھر سے آغاز ہوگیا ہے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.