تیرہ اگست سے ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد: (14 اگست 2019) این ڈی ایم اے نے یکم جولائی سے 13 اگست کو ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر مجموعی طور پر ایک سو ترانوے افراد جاں بحق ہوئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک سو ترانوے افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلاب اور بارشوں سے سب خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ 59 افراد جاں بحق، جطکہ 145 زخمی ہوئے۔ 203 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ 189 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ علاوہ ازیں تین بجلی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نو سو تیرہ ٹینٹس، کمبل اور دو اعشاریہ ایک ٹن خوراک تقسیم کی گئی۔

ترجمان کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی، ڈیرہ غازی خان کشمیر اور ہزارہ ڈویژن میں تیز بارش کا امکان ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، جبکہ دریائے سندھ  میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.