اخروٹ بلڈ پریشر کم کرنے میں کیسے مدد کرتا ہے؟

 

پبلک نیوز: اخروٹ کے ویسے تو کئی فوائد ہیں لیکن ایک تحقیق کے مطابق یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین کی یہ نئی تحقیق 'امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن' کے تحقیقی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ میں پولی فینولز نامی مرکبات پائے جاتے ہیں تو لوگوں کو دل کے امراض سے بچاتے ہیں اور بلڈ پریشر قابو میں رکھنے پر بھی مدد دیتے ہیں۔

 

ماہرین کی جانب سے تجرباتی طور پر 30 سے 65 سال تک کے 45 شرکا کوشامل کیا گیا جو یا تو زائد وزن کے تھے یا موٹاپے کی فہرست میں شمار ہوتے تھے۔ تمام شرکا کو دو ہفتوں تک مشاہدے میں رکھا گیا ۔ انہیں خاص غذا دی گئی جس میں 12 فیصد کیلیوری سیرشدہ (سیچوریٹڈ) چکنائی سے لی گئی تھیں۔ اگلے مرحلے میں تمام شرکا کو تین حصوں میں بانٹ کر چھ ہفتے تک کم سیرشدہ چکنائی کی خوراک دی گئیں۔

 

ان میں ایک گروہ کو اخروٹ، دوسرے کو اخروٹ کے بنا پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز اور دیگر غذائیں دی گئیں جبکہ تیسرے گروہ کو اخروٹ کے ساتھ دیگر چکنائی والی غذا کھلائی گئی۔ چھ ہفتوں بعد دیکھا گیا کہ جس گروہ نے صرف اخروٹ کھائے تھے ان میں صحتمند دل کے طبی آثار بہتر نظر آئے اور بلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق رہا۔

 

ماہرین کا کہنا تھا کہ اخروٹ کھانے کی وجہ سے بلڈ پریشر بہتر رہتا ہے اور اگر بلڈ پریشر قابو میں رہے تو امراضِ قلب اور فالج (اسٹروک) کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ اسی بنا پر ماہرین اخروٹ کے باقاعدہ استعمال کی ترغیب دیتے ہیں۔

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.