پولیو پر کوئی سیاست نہیں ہو گی، پولیو دہشتگردی سے کم نہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور: (17 اگست 2019) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بنوں تاجروں کی طرف سے سیلز ٹیکس کو پولیو قطروں سے مشروط کرنے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو پر کوئی سیاست نہیں ہوگی پولیو دہشتگردی سے کم نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلز ٹیکس کا پولیو کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہم نے اپنی آنے آنے والی نسل کو پولیو سے بچانا ہے ان کو محفوظ زندگی دینا ہے اور اس میں کوئی بھی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سیل ٹیکس ہو یا کوئی اور معاملہ تاجر تنظیمیں حکومت کے ساتھ بیٹھے اور معاملات کو حل کریں تاہم  پولیو جیسے ایشو پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں ہوگا اور نہ ہی حکومت بلیک میل ہوگی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ پولیو مہم کو روکنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی ہوگی شوکت یوسفزئی نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرے اور انہیں سہولیات فراہم کرے۔ ہم تجارتی سرگرمیاں بڑھانا چاہتے ہیں لیکن کوئی بلیک میل کرنے کا سوچ رہاہے تو وہ اس کی غلط فہمی ہے۔ ایک طرف قوم کشمیر کے ایشو میں الجھی ہوئی ہے کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کشمیریوں کی مدد کرے دوسری طرف اگر کوئی ذاتی مفاد کے لئے لیے انتشار پھیلانے کی کوشش کرتاہے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پولیو مہم جاری رہے گی اور ہم اپنے پولیو ورکروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب اس ملک کے اندر دہشت گردی کی لہر تھی اس وقت بھی پولیو ورکروں نے بڑی قربانیاں دے کر پولیو مہم کو کامیاب بنایا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.