لڑکیوں کو اغوا کر کے زیادتی کی ویڈیو بنانے والے میاں بیوی کے ریمانڈ میں توسیع

راولپنڈی: (17 اگست 2019) کےجسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی گئی۔ ملزمان کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دفعہ ایک سوچونسٹھ کے تحت عدالت نے مدعیہ کا بیان قلمبند کرلیا۔

جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں سے لڑکیوں کو اغوا اور زیادتی کرکے ویڈیو بنانے کا معاملہ ملزم قاسم جہانگیر کو سول و ڈیوٹی جج آصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے ویڈیو کیمرہ، خنجر اور دیگر اشیاء برآمد کرنی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ جج آصف اقبال نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دوروز کی توسیع کر دی۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش میں ملزم قاسم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ذریعے لڑکیوں کو ورغلاتا تھا اورپھر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔ متاثرہ لڑکی سنبل یاسر کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مجھے راولپنڈی کے مقامی کالج کے باہر سے اغوا کیا تھا۔

سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کا کہناہے کہ ملزم قاسم کے والد کا ریکارڈ بھی کریمنل ہے۔ ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے فرانزک لیب تفتیش کر رہی ہے۔  پولیس نے مقامی عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع حاصل کرلی ہے جبکہ ملزمہ کرن کو دوبارہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے لئے ایف ائی اے بھی متحرک ہوچکی ہے جس نے راولپنڈی پولیس سے رابطہ کر لیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.