پاکستان کا شاہین تھری میزائل بغیر کسی رکاوٹ کے12منٹ کے اندر تل ابیب پر گرے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ کسی ایسی صورتحال میں پاکستان کا شاہین تھری میزائل بغیر کسی رکاوٹ کے12منٹ کے اندر تل ابیب پر گرے گا۔ جی این این کے پروگرام"لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان ، بھارت اور کشمیر کے معاملے میں ہم اسرائیل کو بھول بیٹھے ہیں، کسی ایسی صورتحال میں پاکستان کے بلوچستان یا کسی اور علاقے سے شاہین تھری میزائل  اگر 2600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے تو وہ بغیر کسی رکاوٹ اور دفاعی سسٹم کے ٹھیک 12منٹ کے اندر تل ابیب پر گرے گا، راستے میں ایران،عراق اور اردن ہیں جن کے پاس اس میزائل کو روکنے کا کوئی نظام موجود ہی نہیں  اور یہ میزائل نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی اہلیت کر رکھتا ہے۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.