غیر ملکی اشیا کی درآمدی دستاویزات کی تصدیق کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: (17 اگست 2019) غیر ملکی اشیا کی درآمدی دستاویزات کی تصدیق کے لئے ایف بی آر نے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین ایب بی آر شبر زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایف بی آر نے مرحلہ وار پروگرام کے تحت لوکل مارکیٹوں میں دستیاب بیرون ملکی اشیاء کے درآمدی دستاویزات کی تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ 1969کے تحت ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے جس کے مطابق ایف بی آر صارفین کو بیچی جانے والی بیرون ملکی اشیا کی تصدیق کے لئے فروخت کنندہ سے درآمدی دستاویزات کو طلب کر سکتاہے۔

موقع پر درآمدی دستاویزات کی فراہمی نہ ہونے پر دوکاندار کو مہلت دی جائے گی کہ وہ مقررہ وقت تک دستاویزات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ مشترکہ ٹیموں سے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایت کو تاجران ایف بی آر کی ہیلپ لائن پر درج کراسکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.